بھارت کے خلاف شکست کو بھلا کر میدان اترینگے ‘ ویسٹ انڈیز کو شکست دینے کے بعد ٹیم ورلڈ کپ میں واپس آ جائیگی ‘ مصباح الحق

جمعرات 19 فروری 2015 12:00

بھارت کے خلاف شکست کو بھلا کر میدان اترینگے ‘ ویسٹ انڈیز کو شکست دینے ..

کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروی 2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف شکست کو بھلا کر میدان اترینگے ‘ ویسٹ انڈیز کو شکست دینے کے بعد ٹیم ورلڈ کپ میں واپس آ جائیگی ‘ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں کچھ غلطیاں ہوئی ہیں جنہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف نہیں دہرائیں گے انہوں نے کہاکہ بھارت کے خلاف میچ ہارنے کا دکھ ہے تاہم ایک میچ سے ورلڈ کپ ختم نہیں ہوگیا، یونس خان کی خراب فارم پر تشویش ہے ، ضروری نہیں کہ سینئر کھلاڑیوں کو آئندہ میچز میں ڈراپ نہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :