تیسرے انٹر بورڈ سپورٹس گالا میں خواتین ہاکی کے مقابلے کل شروع ہونگے

جمعرات 19 فروری 2015 12:13

تیسرے انٹر بورڈ سپورٹس گالا میں خواتین ہاکی کے مقابلے کل شروع ہونگے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروی 2015ء) پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے زیر اہتمام تیسرے انٹر بورڈ سپورٹس گالا میں خواتین کھیلوں کے ہاکی مقابلے کل جمعہ سے نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہونگے۔

(جاری ہے)

پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اور ایونٹ کے فوکل پرسن شاہد سلام نے بتایا کہ سپورٹس گالا میں گرلز کے ہاکی مقابلوں میں 10 بورڈز کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں مردان، کراچی بی آئی ای، فیصل آباد، پشاور، لاڑکانہ، اسلام آباد، ایبٹ آباد، لاہور، سکھر اور ساہی وال کی ٹیمیں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :