غلط خبر شائع کر کے پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش کی گئی: محمد حفیظ

جمعرات 19 فروری 2015 12:14

غلط خبر شائع کر کے پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش کی گئی: محمد حفیظ
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19۔فروری 2015ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ محمد حفیظ نے بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کپتان مصباح الحق کے خلاف وقار یونس اور معین خان کی سا زشوں سے متعلق خبریں بے بنیادہیں ،انہوں نے اپنے انٹر ویو میں ایسا کچھ نہیں کہا ،وہ یہ معاملہ پی سی بی حکام کے علم میں لائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ویب سائٹ پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی جانب سے ایک رپورٹ شائع کی گئی جس میں یہ بتایا گیا کہ محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ چیف سلیکٹر معین خان اور کوچ وقار یونس مصباح الحق کو سائیڈ لائن کر رہے ہیں تاہم جب محمد حفیظ سے اس بابت پوچھا گیا تو انہوں نے سے اس حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے اس خبر سے مکمل لاعلمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میرے ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا ہے، میں نے ایسا کچھ نہیں کہا، یہ پاکستانی ٹیم کو نقصان پہنچانے اور بدنام کرنے کی سازش ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم اور کھلاڑی متحد ہیں اور ڈریسنگ روم میں کسی بھی قسم کے اختلافات یا سیاست نہیں، ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن ہمیں اس طرح کی سازشی کہانیوں کو ختم کرنا چاہیے۔ محمد حفیظ نے کہا کہ پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے جو کچھ میرے نام سے لکھا ہے، انہیں وہ سب ثابت کرنا پڑے گا، میں یہ معاملہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے علم میں لاؤ ں گا کیونکہ یہ بہت شدید الزامات ہیں۔

متعلقہ عنوان :