ویلنٹائن ڈے کے موقع پر سلمان خان کو نامعلوم لڑکی کا بوسہ

جمعرات 19 فروری 2015 12:14

ویلنٹائن ڈے کے موقع پر سلمان خان کو نامعلوم لڑکی کا بوسہ

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19فروری 2015ء) اِن دنوں سوشل میڈیا پر ایک تصویر گردش کررہی ہے جس میں ایک خاتون بالی ووڈ کے سپرسٹار سلمان خان کو بوسہ دے رہی ہے ۔ بھارتی اخبار’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق یہ بوسہ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر سلمان خان کو ملاہے ۔

(جاری ہے)

تصویر میں دیکھاجاسکتاہے کہ ایک خوبرولڑکی دبنگ ہیرو سلمان خان کے رخسار پر بوسہ دے رہی ہے جس کے نتیجے میں سلمان خان خوش دکھائی دے رہے ہیں ۔

سلمان خان کے ہاتھ میں ایک گلاب کا سرخ رنگ کا پھول بھی ہے اور یہی کہاجارہاہے کہ یہ پھول لڑکی نے دیا۔ سوشل میڈیا پر مذکورہ لڑکی کی شناخت سامنے نہیں آسکی تاہم یہ کہاگیاہے کہ بوسہ دینے والی لڑکی سلمان خان کی مداح ہے جس نے ’سلومیاں‘ کو بوسہ دے کر اپنا ویلنٹائن ڈے یادگار بنالیا۔

متعلقہ عنوان :