آخری دہشتگرد کے خاتمے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، نواز شریف

جمعرات 19 فروری 2015 12:18

آخری دہشتگرد کے خاتمے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، نواز شریف

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 فروری 2015 ء) : کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کے خصوصی دستے کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب میں وزیر اعظم نےخطاب کیا ان کا کہنا تھا کہ میرے لیےاس تقریب میں آنا باعث فخر ہے اور میں خوش ہوں کہ فوج نے زبر دست حکمت عملی کا عملی مظاہرہ کیا ہے. وزیر اعظم نے کہا کہ اگر کسی قوم میں ایسے بہادر نوجوان ہوں تو اس قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا.

(جاری ہے)

انہوں نے نوجوانوں کے ساتھ ساتھ قوم کی بیٹیوں کو بھی کامیاب ٹریننگ اور عملی مظاہرے پر مبارکباد دی. انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی زد میں ہے لیکن قوم کو اور ہم سب کو بہاسری اور حوصلے سے کا لینا ہو گا. آخری دہشتگرد کے خاتمے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے. آپریشن ضرب عضب سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ آُریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور دہشتگردوں کے خلاف یہ جنگ ہمیں ہر حال میں جیتنی ہے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف یہ جنگ ہم سب کی سانجھی جنگ ہے اور یہ ہمارے مستقبل کا مسئلہ ہے جس کے لیے ہم سب کو متحد ہو کر اقدامات کرنے ہیں.

متعلقہ عنوان :