سابق قائم مقام صدر وسیم سجاد کے فارم ہاوٴس سے ڈا کو اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ کر لاکھوں روپے کا سامان لے کر فرار

جمعرات 19 فروری 2015 12:27

سابق قائم مقام صدر وسیم سجاد کے فارم ہاوٴس سے ڈا کو اہل خانہ کو رسیوں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروی 2015ء ) سابق قائم مقام صدر اور چئیرمین سینیٹ وسیم سجاد کے چک شہزاد میں واقع فارم ہاوٴس سے ڈا کو اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ کر لاکھوں روپے کا سامان لے کر فرار ہو گئے،ڈکیتی کے وقت وسیم سجادگھرمیں موجودتھے،واقعہ کے بعد آئی جی اسلام آبادطاہرعالم پولیس کی بھاری نفری سمیت وسیم سجادکے گھرپہنچے ۔

(جاری ہے)

وسیم سجاد کے چک شہزاد میں واقع فارم ہاوٴس میں 4 ڈاکو داخل ہوئے اور وسیم سجاد سمیت اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ کر لاکھوں کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔آئی جی اسلام آباد طاہر عالم نے کہاہے کہ ڈکیتی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، واقعے کی تحقیقات شروع کردی تاہم تحقیقات مکمل ہونے تک کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔