طلاق کے 43 سال بعد سابقہ شوہر نے کیا کر ڈالا؟

جمعرات 19 فروری 2015 12:46

طلاق کے 43 سال بعد سابقہ شوہر نے کیا کر ڈالا؟

آرکنساس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19فروری 2015ء)فورٹ سمتھ، آرکنساس کے وال مارٹ سٹور میں کام کرنے والی 75 سال رینالٹ اس وقت حیران رہ گئی جب سٹور میں سب کے سامنے اس کے سابقہ شوہر 75 سالہ لوئیس نے اسے شادی کے لیے پرپوز کر دیا۔ لوئیس اور رینالٹ کے درمیان 43 سال پہلے طلاق ہوگئی تھی، دونوں کے تین بچے بھی ہیں۔ پچھلے سال دسمبر 2014 تک دونوں کے درمیان کوئی بول چال نہیں تھی۔

(جاری ہے)

2 دسمبر سے ہی لوئیس پروگرام بنا رہا تھا کہ اس ویلنٹائن ڈے پر اپنی سابقہ بیوی کو شادی کے لیے پرپوز کرے گا۔ ویلنٹائن ڈے پر لوئیس نےکیمرے کے سامنے رینالٹ کے سٹور میں جا کر اس سے کہا کہ کیا تم مجھ سے شادی کرو گی۔ رینالٹ یہ سن کر حیران رہ گئی اس نے پہلے جواب دیا “نہیں” مگر پھر فوراً ہی کہا کہ“ ہاں مگر آج نہیں” ۔ رینالٹ کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر اب بہت بدل گیا ہے اس لیے وہ اس سے دوبارہ شادی کر رہی ہے