امامیہ مسجد ، آرمی پبلک سکول پر حملے میں ایک ہی گروپ ملوث نکلا

جمعرات 19 فروری 2015 13:18

امامیہ مسجد ، آرمی پبلک سکول پر حملے میں ایک ہی گروپ ملوث نکلا

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروی 2015ء ) امامیہ مسجد حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ، مسجد اور آرمی پبلک سکول پر حملے میں ایک ہی گروپ ملوث نکلا۔پشاور میں امامیہ مسجد پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں ،میڈیا نے آرمی پبلک سکول اور مسجد پر حملے میں مماثلت کی نشاندہی کی تھی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مسجد اور سکول پر حملے میں ایک ہی گروپ ملوث ہے۔ اسی گروپ کے دہشتگردوں نے سکول کو بھی نشانہ بنایا تھا۔ مسجد پر حملہ کرنے والے ایک خودکش بمبار کی شناخت ہو گئی ہے جس کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہے۔ خودکش بمبار کا نام خیر محمد ہے۔ حملے میں ہلاک ہونے والے دیگر دو خودش بمباروں کا تعلق بھی خیبر ایجنسی سے ہی ہے جن کے ناموں کی بھی جلد تصدیق ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :