فلمیں میری زندگی ہیں‘ منیشیاء کوئرالہ

جمعرات 19 فروری 2015 13:33

فلمیں میری زندگی ہیں‘ منیشیاء کوئرالہ

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروی 2015ء) بالی ووڈ اداکارہ منیشیاء کوئرالہ نے کہا ہے کہ فلمیں میری زندگی ہیں اور فلموں کے بغیر میرے لئے زندگی بارے سوچنا مشکل ترین کام ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں فلموں کے بغیر نہیں رہ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے حال ہی میں دو فلمیں سائن کی ہیں جن میں سے ایک راجکمار سنتوشی اور دوسری تامل فلم میکر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی زندگی کا تمامتر بقیہ حصہ فلموں کو دینا چاہتی ہوں۔