جنو بی افریقی فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین فلو میں مبتلا ہو گئے

جمعرات 19 فروری 2015 13:37

جنو بی افریقی فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین فلو میں مبتلا ہو گئے
میلبورن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19۔فروری 2015ء ) جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین فلو میں مبتلا ہونے کے باعث گزشتہ روز ٹریننگ نہیں کر سکے ہیں تاہم امید کی جا رہی ہے کہ و ہ بھارت کے خلاف اتوار کو میلبورن میں شیڈول میچ سے قبل فٹ ہو جائیں گے ۔ ٹیم منیجر لیراٹو مالیکوٹو نے میڈیا سے بات کر تے ہوئے کہا کہ سٹین کو معمولی سائینو سائٹس ہوا ہے اور و ہ کل سے ٹریننگ شروع کر دیں گے ۔

(جاری ہے)

سٹین کی اتوار کو بھارت کے خلاف اہم میچ میں شرکت یقینی نظر آتی ہے تاہم اب تک وہ ٹورنامنٹ میں کسی خاص کاکر دگی کا مظاہرہ کر نے میں ناکام رہے ہیں ۔ سٹین سری لنکا کے خلاف وارم اپ میچ میں صرف 7اوورز کر پائے جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں انہیں ریسٹ دیا گیا ۔ زمبابوے کیخلاف میچ میں بھی سٹین فلو کی کیفیت سے دوچار تھے اور اس میچ میں بھی انکی کاکر دگی کچھ زیادہ متا ثر کن نہیں تھی ،انہوں نے میچ میں 64رنز کے عوض محض 1کھلاڑی آؤٹ کیا ۔ 97ایک روزہ میچز میں 152وکٹوں کے مالک ڈیل سٹین دنیا کے بہترین گیند بازوں میں شمار کیے جاتے ہیں اور بھارت کے خلاف اب تک انہوں نے 12میچز میں 19.17کی اوسط سے 23وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں ۔