شاہد کپور کیساتھ ”اڑتا پنجاب“ میں کام کرکے اچھا لگے گا‘ کرینہ کپور

جمعرات 19 فروری 2015 13:54

شاہد کپور کیساتھ ”اڑتا پنجاب“ میں کام کرکے اچھا لگے گا‘ کرینہ کپور

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروی 2015ء) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ فلم ”اڑتا پنجاب“ میں شاہد کپور کیساتھ کام کرنا اچھا لگے گا تاہم شاہد فلم کے دوران ہم دونوں کو ایک ساتھ سکرین پر آنے کا موقع نہیں ملے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ ان دنوں ہر ایک کی زبان پر میرے اور شاہد کپور کے ایک بار پھر سکرین پر آنے کے چرچے ہیں اور یہ حقیقت بھی ہے کہ ہم دونوں ”اڑتا پنجاب“ میں ایک ساتھ کام کررہے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ فلم کے دوران ہم دونوں کو ایک ساتھ سکرین پر آنے کا کوئی موقع نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ شاہد کپور ایک اچھے اداکار ہیں اور ان کیساتھ ماضی میں بھی کام کرنا مجھے بہت اچھا لگا اور یقیناً اب بھی بہت مزہ آئے گا۔