امتیاز الدین نے گاڑی دی ،عمران کے کان بھر نے والوں نے واپس کروائی: جاوید ہاشمی

جمعرات 19 فروری 2015 14:14

امتیاز الدین نے گاڑی دی ،عمران کے کان بھر نے والوں نے واپس کروائی: جاوید ..

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19فروری 2015ء) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ذہنی طور پر مسلم لیگی ہوں اور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے خلاف نہیں ہو سکتا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک گاڑی سیالکوٹ کے تحریک انصاف کے رہنما امتیازالدین ڈار نے دی تھی مگر شکایت کرنیوالے مسلسل عمران خان کے کان بھرتے رہے جس کے بعد انہوں نے وہ گاڑی مجھ سے واپس کرالی۔ امتیازالدین خود انتقال کر چکے ہیں مگر گاڑی انکے بچوں نے مجھ سے پارٹی کے ایک اہم رہنما کے مسلسل دباﺅ ڈالنے پر واپس مانگ لی۔

متعلقہ عنوان :