قومی جونئیر ٹینس چیمپیئن شپ لاہور میں ختم

جمعرات 19 فروری 2015 14:21

قومی جونئیر ٹینس چیمپیئن شپ لاہور میں ختم

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروی 2015ء) قومی جونئیر ٹینس چیمپیئن شپ لاہور میں ختم ہوگئی،قومی ٹینس ٹیم کے کوچ رشید ملک کہتے ہیں کویت کیخلاف ڈیوس کپ ٹائی کھیلنے کیلئے قومی ٹیم اٹھائیس فروری کو کولمبو روانہ ہوگی۔باغ جناح لاہورکے ٹینس کورٹ میں ہونیوالی پانچ روزہ چیمپیئن شپ میں سو سے زائد بچوں اور بچیوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

انڈر ایٹین بوائیز کا ٹائٹل ابدال حیدر نے برکت اللہ کو ہرا کر اپنے نام کیا۔

انڈر فورٹین میں عاقب عمراور انڈر ٹین میں عبدالحنان فاتح رہے۔گرلز انڈر ایٹین کے فائنل میں نور ملک نے ایشاء جواد کو شکست دی۔رشید ملک نے بتایا کہ سری لنکا میں نیوٹرل ویونیو پر چھ سے آٹھ مارچ تک ہونیوالی کویت کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی میں اعصام اور عقیل خان کی موجودگی میں کامیابی کے روشن امکانات ہیں۔

متعلقہ عنوان :