تھکن سے چور اتھلیٹ نے کامیابی کیلئے وہیل چیئر کا سہارا لینے سے انکار کر دیا

جمعرات 19 فروری 2015 14:21

تھکن سے چور اتھلیٹ نے کامیابی کیلئے وہیل چیئر کا سہارا لینے سے انکار ..

ٹیکساس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروی 2015ء) میراتھن دوڑ میں کچھ افراد جیتنے اور کچھ محض تفریح کیلئے آتے ہیں ، لیکن کینیا کی ایک ایتھلیٹ ہائیون جیٹچ نے ایسے جذبے کا مظاہرہ کیا جسے دیکھنے والے دنگ رہ گئے اور اس کی ہمت کی داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔

(جاری ہے)

امریکی ریاست ٹیکساس میں منعقدہ آسٹن میراتھن کے دوران 29 سالہ ایتھلیٹ دوڑ میں سب سے آگے تھیں لیکن جب وہ 23 میل فاصلہ طے کر چکیں تو انہیں تھکن نے آ دبوچا اور وہ دوڑنا تو دور کی بات چلنے سے بھی قاصر ہو گئیں۔

انتظامیہ نے جب ان کو تھکن سے چور دیکھا تو وہیل چیئر استعمال کرنے کی پیشکش کی جس سے انہوں نے انکار کر دیا اور اختتامی 400 میٹر رینگتے ہوئے طے کئے لیکن پھر بھی تیسرے نمبر پر رہیں۔ ان کی غیرمعمولی جرات نے منتظمین کو بھی متاثر کیا اور انہوں نے ہائیون جیٹچ کو دوسری پوزیشن کے برابر انعامی رقم سے نوازا۔