ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ، برازیل کے جواو سوزا تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے

جمعرات 19 فروری 2015 14:29

ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ، برازیل کے جواو سوزا تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے

برازیل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروی 2015ء) برازیل کے جواو سوزا ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راوٴنڈ میں پہنچ گئے جبکہ ٹومی روبرڈو کو اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہونا پڑا۔ برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

مینز سنگلز کے دوسرے راوٴنڈ میں میزبان ملک کے جواو سوزا نے سلوانیا کے بلاز رولا کو شکست دی۔ برازیلین کھلاڑی کو سٹریٹ سیٹس میں چھ چار ، چھ سات اور چھ چار سے کامیابی حاصل ہوئی۔ سنگلز ہی کے دوسرے راوٴنڈ میں سپین کے ٹومی روبرڈو کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سپینش سٹار کھلاڑی کو آسٹریا کے اینڈریاس ہائیڈر نے سٹریٹ سیٹس میں زیر کیا۔ ان سیڈڈ آسٹرین کھلاڑی نے فتح کے بعد اگلے راوٴنڈ میں سیٹ بْک کی۔

متعلقہ عنوان :