بھارت کے ایشون پریکٹس کے دوران زخمی ہوگئے

جمعرات 19 فروری 2015 14:39

بھارت کے ایشون پریکٹس کے دوران زخمی ہوگئے

میلبورن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروی 2015ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر روی چندرن ایشون ٹریننگ سیشن کے دوران گیند ہاتھ پر لگنے سے زخمی ہوگئے۔ ایشون نیٹ پریکٹس میں بیٹنگ کررہے تھے کہ انھیں فاسٹ بولر امیش یادیو کی تیزگیند ان کے ہاتھ سے لگی اور وہ فوراً نیٹ چھوڑ کر چلے گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹیم انتظامیے کے مطابق ایشون کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے۔ایشون کی انجری سے بھارتی ٹیم ورلڈکپ میں مسائل کاشکارہوسکتی ہے انھوں نے پاکستان کے خلاف میچ میں تین میڈن اوورکروائے تھے اور ٹیم کی جیت میں کے لیے راستہ ہموارکیاتھا۔بھارت اپنااگلا میچ اتوار 22فروری کوجنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گا۔

متعلقہ عنوان :