ایل ڈی اے نے کمرشل فیس جمع نہ کرانے پر اساتذہ اور طلبا کی اسکول میں موجودگی کے باوجود اسکول سیل کر دیا

جمعرات 19 فروری 2015 15:12

ایل ڈی اے نے کمرشل فیس جمع نہ کرانے پر اساتذہ اور طلبا کی اسکول میں موجودگی ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروی 2015ء ) ایل ڈی اے حکام نے کمرشل فیس جمع نہ کرانے پر اساتذہ اور طلبا کی اسکول میں موجودگی کے باوجود اسکول سیل کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاوٴن میں ایل ڈی اے حکام نے نجی اسکول کو کمرشل فیس جمع نہ کرانے پر سیل کردیا جبکہ اساتذہ اور طلبا اسکول کے اندر بند ہوکر رہ گئے۔

(جاری ہے)

ایل ڈی اے حکام کے مطابق اسکول انتظامیہ نے کمرشل لائزیشن قوانین کے مطابق فیس جمع نہ کرائی اور کئی بار انتظامیہ کو اس حوالے سے نوٹسز بھی جاری کئے گئے تاہم نوٹسز کا جواب نہ دینے پر اسکول کو سیل کردیا گیا ہے۔

میڈ سے سے بات کرتے ہوئے اسکول پرنسپل کا کہنا تھا کہ کمرشل لائزیشن کے خلاف کیس عدالت میں ہے جبکہ عدالت معاملے پر حکم امتناعی جاری کرچکی ہے جس کے باوجود ایل ڈی اے حکام نے اسکول کو سیل کردیا گیا جو کہ توہین عدالت ہے۔