سینٹ الیکشن،پی ٹی آئی میں ’بغاوت‘ ،عمران خان کو پریشان کر دیا
جمعرات 19 فروری 2015 15:12
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19فروری 2015ء) سینٹ کے انتخابات میں جہاں سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطوں کا سلسلہ جاری ہے وہاں تحریک انصاف‘ خیبر پی کے اور مسلم لیگ (ن) بلوچستان میں اپنے ارکان کی ٹوٹ پھوٹ کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف میں ہم خیال کی ”بغاوت“ نے عمران خان کو پریشان کر دیا ہے۔ باغی ارکان نے آزاد امیدواروں کی ”تجویز و تائید“ کر کے اس بات کا عندیہ دیدیا ہے کہ وہ اپنا ووٹ پارٹی امیدوار کو نہیں دیں گے۔
مقامی اخبار نوائے وقت کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کوئٹہ کے دو روزہ دورے کے دوران پارٹی ارکان کو اپنی قوت مجتمع کرنے کی تلقین کی۔ وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں سے سینٹ کی نشستوں پر بھی بات چیت کی ہے۔(جاری ہے)
مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے وفاق اور پنجاب میں جماعت اسلامی کے ووٹ حاصل کرنے کے لئے جماعت اسلامی سے رابطے قائم کئے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق جنہوں نے سینٹ کی نشستوں کے سلسلے میں سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالمالک سے ملاقاتیں کی ہیں۔
انہوں نے لاہور میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ سے ملاقات کی ہے۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ اور اے این پی کے صدر اسفند یار ولی سے یہاں ملاقات میں خیبر پختونخوا اور سندھ میں مل کر انتخاب لڑنے پر اتفاق رائے ہوا ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر پنجاب پیپلز پارٹی کے صدر منظور وٹو بھی جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ سے رابطہ کر چکے ہیں۔ جماعت اسلامی ‘ وفاق اور پنجاب میں اپنے ووٹوں کے بارے میں سینٹ کی پولنگ سے تین چار روز قبل فیصلہ کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.