سکیورٹی خدشات،صوبہ پنجاب کی مساجد اور امام بارگاہوں کے اردگرد کل جمعہ کے روز پارکنگ پر پابندی عائد کی گئی

جمعرات 19 فروری 2015 16:12

سکیورٹی خدشات،صوبہ پنجاب کی مساجد اور امام بارگاہوں کے اردگرد کل جمعہ ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروی 2015ء) سکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبہ بھر کی مساجد اور امام بارگاہوں کے اردگرد کل جمعہ کے روز پارکنگ پر پابندی عائد کی گئی ہے نماز جمعہ کے اوقات میں اہم مساجد‘ امام بارگاہوں کے اردگرد کسی قسم کی نہ کرنے کی ہدایت جبکہ پولیس کی اضافی نفری کو بھی مساجد‘ امام بارگاہوں پر تعینات کیا گیا ہے جو مساجد‘ امام بارگاہوں میں داخل ہونیوالے اشخاص کو چیکنگ کے بعد ہی اندر جانے کی اجازت دینگی ذرائع کے مطابق صوبہ بھر کی اہم مساجد‘ امام بارگاہوں میں داخلہ کے وقت واک تھرو گیٹس نصب کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے اسی طرح حساس قرار دی گئی مساجد اور امام بارگاہوں میں پارکنگ پر کھڑی گاڑیوں کی سکیننگ کو بھی یقینی بنایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :