لاہور: لوگ جانتے ہیں میرے پاس کوئی مہنگی گاڑی نہیں ہے، عقائد کی بنیاد پر پاکستانی قوم کو الگ کرنی کی کوششیں کی جا رہی ہیں، جلد ہی دہشتگردی کا کاتمہ ہو جائے گا، وزیر اطلاعات پرویز رشید کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 19 فروری 2015 16:32

لاہور: لوگ جانتے ہیں میرے پاس کوئی مہنگی گاڑی نہیں ہے،  عقائد کی بنیاد ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 فروری 2015 ء) : سینیٹ انتخابات کے لیے جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کے بعد وزیر اطلاعات پرویز رشید نے میڈیا سے بات کی ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس کوئی مہنگی گاڑی نہیں ہے، میں کرائے کے مکان میں رہتا ہوں اعتراض کرنے والوں نے کرائے کے مکان کو میری ذاتی ملکیت تصور کیا ہے، میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ لوگوں کو میرے بارے میں معلوم ہے کہ میرے پاس کوئی مہنگی گاڑی نہیں ہے، میں ابھی بھی تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کی گاڑی میں الیکشن کمیشن آیا ہوں.

کاغذات نامزدگی میں جو جو پوچھا گیا تھا میں نے بتا دیا تھا تاہم اعتراضات کا جواب بھی تحریری شکل میں جمع کر وا دیا ہے. وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کی زد میں ہے اور دہشتگرد عقائد کی بنیاد پر قوم کو الگ کرنا چاہتے ہیں لیکن قوم کو نسلی اور علاقائی تعصب کی بنیاد پر علیحدہ نہیں کیا جا سکتا پاکستان کا آئین ہر ایک کو اس کے عقیدے کے مطابق زندگی گزارنے کا حق دیتا ہے. قوم کوصبر سے کام لینا ہو گا ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ جلد ہو جائے گا.