بھارت کیخلاف شکست کوبھول چکے ہیں،تمام توجہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ پر مرکوز ہے ‘حارث سہیل

جمعرات 19 فروری 2015 16:51

بھارت کیخلاف شکست کوبھول چکے ہیں،تمام توجہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ پر ..

کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروی 2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈربیٹسمین حارث سہیل نے کہا ہے کہ کھلاڑی بھارت کیخلاف شکست کوبھول چکے ہیں، تمام توجہ ویسٹ انڈیزکیخلاف میچ پرمرکوزہے۔

(جاری ہے)

کرائسٹ چرچ میں ٹریننگ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث سہیل نے کہا کہ وہ میچزمیں بڑا اسکورنہیں کرپارہے ہیں، کچھ کمی بیشی ہے جسے ٹریننگ میں دورکرنے کی کوشش کررہے ہیں، 30 سے 35 رنز کوسنچری میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں شائقین کی توقعات کی وجہ سے کھلاڑی پردباؤہوتاہے، نیوزی لینڈ کی کنڈیشنزیواے ای سے مختلف اوراسپنرزکیلئے مشکل ہیں، حارث سہیل نے کہا کہ بھارت کا میچ گزرگیا اب تمام فوکس ویسٹ انڈیزکیخلاف میچ پرمرکوزہے جس کیلئے کھلاڑی سخت محنت کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :