پشاور،نیشنل جونیئر ٹینس چمپئن شپ عاقب عمر نے جیت لی

جمعرات 19 فروری 2015 17:03

پشاور،نیشنل جونیئر ٹینس چمپئن شپ عاقب عمر نے جیت لی

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروی 2015ء) نیشنل جونیئر ٹینس رینکنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر ، خیبرپختونخوا کے عاقب عمر نے انڈر 12 اور انڈر14 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

باغ جناح لاہور میں منعقدہ نیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے انڈر14 فائنل میں خیبرپختونخوا کے عاقب عمر نے پنجاب کے فہد احمد کو 6-3,7-6 اور 6-3 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ انڈر 12 فائنل میں عاقب نے پنجاب ہی کے احسن عدنان کو 8-5 اور6-4 سے شکست دیدی ، انڈر 10 کیٹگری میں پنجاب کے محمد نعمان نے خیبرپختونخوا کے کاشان عمر کو 6-3 اور6-4 سے ہرایا اور انڈر18 فائنل میں پنجاب کے عبدالحیدر نے خیبرپختونخوا کے برکت الله کو 6-4 اور6-3 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا ۔

ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی عاقب عمر کو ٹھہرایا گیا جنہوں نے انڈر12 اور14 دونوں کیٹگریز میں ٹائٹل اپنے نام کیا۔

متعلقہ عنوان :