ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں،آسٹریلیا کے خلاف ڈٹ کر مقابلے کیلئے تیار ہیں،مشرفی مرتضی

جمعرات 19 فروری 2015 17:28

ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں،آسٹریلیا کے خلاف ڈٹ کر مقابلے کیلئے تیار ..

برسبین(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروی 2015ء) بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے قائد مشرفی مرتضی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں اپنے پول کے پہلے میچ میں افغانستان کے خلاف کامیابی کے بعد اپنی ٹیم کی حالیہ کارکردگی سے مطمئن ہوں، انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف مقابلے کیلئے بھرپور اعتماد کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کی ٹیم عالمی کپ کے دوسرے میچ میں ہفتہ کو برسبین میں آسٹریلیا کے مدمقابل ہو گی۔ بنگلہ دیشی ٹیم نے ابتدائی میچ میں افغانستان کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔

متعلقہ عنوان :