ایک عورت جس نے 39 سال کے بعد کانوں نے سنی آواز

جمعرات 19 فروری 2015 18:28

ایک عورت جس نے 39 سال کے بعد کانوں  نے سنی آواز

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19فروری۔2015ء)گیٹس ہیڈز، برطانیہ سے تعلق رکھنے والی 39 سالہ جو ملنے (Jo Milne) کانوں کی ایک بیماری Usher syndromeکا شکار ہے۔اس بیماری کی تین اقسام ہیں، پہلی قسم کے شکار مریض پیدائشی طور پر بہرے ہوتے ہیں اور دس سال کی عمر کے بعد اُن کی آنکھوں کی روشنی بھی کم ہونا شروع ہو جاتی ہے۔اس بیماری کے ساتھ ساتھ جوملنے ایک اور بیماری ریٹینس پگمنٹوسا(retinitis pigmentosa) کی بھی مریض ہے جس میں وقت کے ساتھ ساتھ بینائی بھی ختم ہوتی جاتی ہے۔

جو ملنے اپنی بیماری کے باعث پیدائشی طور پر بہری ہونے کے علاوہ بصارت سے بھی محروم ہوتی جا رہی ہے ۔پچھلے سال ڈاکٹروں نے اسے بتایا کہ ایک خطرناک آپریشن کے بعد وہ آوازوں کو سن سکتی ہے، مگر اس آپریشن سے دماغی رگیں بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

جوملنے نے یہ خطرہ مول لیتے ہوئے آپریشن کرانے کا فیصلہ کیا۔آپریشن کامیاب ہوا اور اب جوملنے اس قابل ہے کہ آوازوں کو سن سکے۔

آپریشن کے ذریعے آلات لگانے کے بعد ایک ماہ تک ان آلات کو نہیں چلایا گیاتھا۔جب اس کے کانوں میں لگے آلات کو چلایا گیا تو پہلی بار انسانی آواز سن کر جو ملنے رونے لگی۔ ڈاکٹر نے اس کے سامنے دنوں کے نام ، مہینوں کےنام پڑھے جسے اس نے واضح طور پر سمجھ لیا۔ جوملنے نے کہا کہ اسے انسانی آواز بہت تیز محسوس ہو رہی ہے۔ ڈاکٹر نے جواب میں کہا کہ ابھی اس کا دماغ آوازوں کو ایڈجسٹ کر لے گا اس لیے شروع شروع میں آوازوں کی پچ تیز محسوس ہو رہی ہے۔