سکھر‘ ریلوے پولیس نے ڈیزل چوری کی واردات ناکام بنا دی‘8 ہزار لیٹر ڈیزل سرکاری برآمد

جمعرات 19 فروری 2015 18:31

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19فروری۔2015ء) روہڑی ریلوے پولیس نے دوران گشت ڈیزل چور ی کر کے لیجانے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ، آٹھ لیٹر سے زائد سرکاری ڈیزل برآمد ، مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق روہڑی ریلوئے پولیس(لوکو شیڈ )چوکی انچارچ اے ایس آئی آصف علی خان نے دوران گشت لوکو شیڈ کے قریب سے ایک مشکوک شخص کو سفید بیگ لے جاتے ہوئے دیکھ کر اسے روکنے کو کہا مذکورہ شخص پولیس کو دیکھتے ہی بھاگ کھڑا ہوا کافی جدوجہد کے بعد ریلوئے پولیس اہلکاروں نے مشکوک شخص کو پکڑ کر بیگ کی تلاشی لی تو بیگ میں سے 4+4کے دو کین جن مین آٹھ لیٹر سرکاری ڈیزل موجود تھا ،ابتدائی تفتیش میں پولیس کے مطابق پکڑے جانے والے ملزم نے اپنا نام محمد علی عرف گڈو ولد محمد اعظم شیخ بتایا ہے گرفتار ملزم کیمطابق اسکا والد ریلوئے کا ریٹائرڈ ڈرائیورہے ملزم کے خلاف ریلوئے پولیس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے ریلوئے پولیس روہڑی (لوکو شیڈ ) کی کارکردگی کا سراہاتے ہوئے ایس ایس پی ریلوئے سکھر ملک محمد عتیق نے شاباشی دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :