سکھر میں پشتون اتحادکی پو لیس کی زیا دتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی اور پریس کلب کے سا منے دھرنا

جمعرات 19 فروری 2015 18:33

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19فروری۔2015ء) سکھر میں پشتون اتحاد کی جانب سے پو لیس کی زیا دتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی اور پریس کلب کے سا منے دھرنا ، ہمارے ساتھ افغان پناہ گزینوں کی آڑ میں زیا دتیاں کی جا رہی ہیں حکومت نو ٹس لے ، رہنما وٴں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر میں پشتون اتحا د سما جی تنظیم کی جانب سے سکھر پو لیس کی زیا دتیوں کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکا لی گئی ریلی کے شر کا ء نے پریس کلب کے سا منے احتجاج کیا اور نعرے با زی کرتے ہو ئے دھرنا دے کر بیٹھ گئے اس مو قع پر رہنما وٴں نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ سکھر میں پشتوں قوم کو انتقام کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے اور افغا نیوں کی آڑ میں چند پو لیس افسران نے لا لچ میں ہما رے خلاف زیا دتیوں کی انتہا کر دی ہے روزانہ ہما رے لو گوں کو گرفتارکیا جا رہا ہے اور رقم لے کر چھوڑا جا رہا ہے انہوں نے مطا لبہ کیا کہ قانون کے محا فظوں کی آڑ میں چھپی کا لی بھیڑوں کا خا تمہ کیا جا ئے اور پشتونوں کے خلاف انتقامی کا روائیوں کا خا تمہ کیا جا ئے۔

متعلقہ عنوان :