سکھر ، چیف انجنئیر گڈو بیراج کے دفتر کی چھت مہندم ہونے سے ملازمین با ل بال بچ گئے ، ہزاروں مالیت کا فرنیچر تباہ

جمعرات 19 فروری 2015 18:33

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19فروری۔2015ء)سکھر میں چیف انجنئیر گڈو بیراج کے دفتر کے کمروں کی چھت اچانک دہما کے سے گر گئی ، ملازمین با ل بال بچ گئے ، ہزاروں رو پے ما لیت کا سامان وفرنیچر تباہ ، ریکارڈ کو بھی نقصان،تفصیلات کے مطابق سکھر میں چیف انجنئیر گدو بیراج کے دفتر کے ڈرائنگ برانچ اور اکاوٴ نٹس برانچ سمیت تین کمروں کی چھت اچانک دہما کے سے گر گئیں تاہم وہاں پر مو جود ملازمین با ل بال بچ گئے چھتوں کا ملبہ گر نے سے وہاں پر رکھا ہوا ہزاروں رو پے کا فرنیچر و دیگر سامان تباہ و بر با د ہو گیا جبکہ ملبے کے با عث آفس کے ریکا رڈ کو نقصان پہنچا ہے ملا زمین نے واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیااور بتا یا کہ کمروں کی حا لت گذشتہ کئی سا لوں سے خستہ تھی جس کے با رے میں ہم نے اپنے حکام کو بھی آگا ہ کیا مگر انہوں نے کوئی نو ٹس تک نہیں لیا ان کا کہنا تھا کہ روزانہ ڈیو ٹی پر آتے تو ان کمروں میں بیٹھ کر کام کر تے ہوئے ڈر لگا رہتا تھا اور آج یہ حا دثہ ہو گیا تاہم خدا کا شکر ہے کہ کوئی جا نی نقصان نہیں ہواہے واضع رہے کہ گذشتہ چار ماہ قبل بھی گرنے والی چھت کے قریب ڈیزاٹ برانچ سرکل کی دو کمروں کی چھت کر گئی تھی مذکورہ بلڈنگ کی از سرنو تعمیر کے سلسلے میں تمام کاروائیاں مکمل ہو چکی ہے لیکن ابتک ترقیاتی کام شروع نہ ہو سکا ہے ۔