مسٹر و جونیئر مسٹر خیبرپختونخوا کے مقابلے انیس مارچ کو پشاور میں منعقد ہونگے ، سہیل بن قیوم

جمعرات 19 فروری 2015 18:46

مسٹر و جونیئر مسٹر خیبرپختونخوا کے مقابلے انیس مارچ کو پشاور میں منعقد ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19فروری۔2015ء) صدر کے پی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن و چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن سہیل بن قیوم نے اعلان کیا ہے کہ مسٹر و جونیئر مسٹر خیبر پختونخوا اور مسٹر و جونیئر مسٹر پشاور باڈی بلڈنگ مقابلے انیس اور بیس مارچ کو پشاور میں منعقد ہوں گے جس میں سات زون پشاور ‘ڈی آئی خان ‘بنوں ‘کوہاٹ ‘مردان ‘ہزارہ اور ملاکنڈ کے کھلاڑی حصہ لیں گے جونیئر کی تین اور سینئرز کی چار کیٹیگریز ہوں گے یہ مقابلے وزیراعلیٰ کے مشیر برائے کھیل امجد خان آفریدی کے تعاون سے منعقد کئے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ یہ بات روز وشن کی طرعح عیاں ہو گئی ہے کہ پاکستان میں صرف جنرل عارف حسن کی پی او اے کی اولمپک ایسوسی ایشن ہی کو حکومت پاکستان ‘پاکستان سپورٹس بورڈ ‘او سی اے اور آئی او سی تسلیم کرتی ہیں اور پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن جس کے صدر نوید اکرم چیمہ اور سیکرٹری جنرل طارق پرویز ہیں اور یہ پی او اے اور ایشین فیڈریشن سے الحاق شدہ ہیں اور ان کی زیر نگرانی مقابلے کرائے جارہے ہیں حال ہی میں تھائی لینڈ بیچ گیمز میں بھی طارق پرویز کے ہمراہ ٹیم نے شرکت کی تھی‘ انہوں نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ وہ انیس مارچ سے شروع ہونیوالے مقابلوں میں ہی شرکت کریں اس کے علاوہ کسی اور مقابلوں میں کھلاڑی حصہ نہ لیں ۔

متعلقہ عنوان :