سکھر تعلیمی بورڈ کے دو ممبران کے انتخاب کے لیے شیڈول جاری

جمعرات 19 فروری 2015 18:52

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19فروری۔2015ء) سکھر تعلیمی بورڈ کے سیکریٹری کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامئے کے مطابق متعلقہ ہائیر سیکنڈری اسکولز، انٹر میڈیٹ کالجز اور ہائی اسکولز کے پرنسپلز ، ہیڈ ماسٹرز، ہیڈ مسٹریس میں سے بورڈ کے دو نمائندوں کے لیے انتخابات 26 مارچ 2015 کو منعقد ہونگے ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق الیکشن صبح 9 بجے سے دوپہر3 بجے تک جاری رہے گی جس میں ایک نمائندہ ممبر ہائیر سیکنڈر ی اسکولز/ انٹر میڈیٹ کالجز کے پرنسپلزاور ایک ممبر تمام متعلقہ ہائی اسکولوں کے پرنسپلز ،ہیڈماسٹرز، اور ہیڈ مسٹریس سے منتخب کیا جائے گا ۔

ریٹرننگ آفیسرکے مطابق کاغذات نامزدگی 2 مارچ تک لیے جائیں گے جبکہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کے لیے تاریخ 9مارچ مقرر کی گئی ہے جبکہ بیلٹ پیپر16 مارچ تک بھیجے جائیں گے اور25 مارچ تک بذریعہ ڈاک وصول کیے جائیں گے جبکہ انتخابات 26 مارچ کو ہونگے اور انتخابات کے نتائج کا اعلان 26 مارچ کو ہی کیا جائیگا۔