24گھنٹے میں تمام وارڈنز کو اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمبر پیلٹس نمونہ کے مطابق لگانے کی ہدایت ،

ڈی ایس پیز اورانچارج سیکٹرز خلاف ورزی کرنے والوں کی سپیشل رپورٹ مرتب کرکے ارسال کریں‘سی ٹی اوطیب حفیظ چیمہ

جمعرات 19 فروری 2015 19:17

24گھنٹے میں تمام وارڈنز کو اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمبر پیلٹس ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19فروری۔2015ء ) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ وارڈنز فوری طور پر اپنی اپنی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی نمبرپلیٹ کو نمونہ کے مطابق لگائیں۔انہوں نے ڈی ایس پیز اور انچارج سیکٹرز کو سختی سے ہدایت کی کہ اپنے سیکٹرز کے وارڈنز کی گاڑیوں کو چیک کریں ۔

(جاری ہے)

بغیر نمبر پلیٹ اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑیاں رکھنے والے وارڈنز کی سپیشل رپورٹس مرتب کرکے24گھنٹے میں دفتر ارسال کریں،خلاف ورزی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

سی ٹی او نے کہا کہ شہر بھر میں بغیر نمبر پلیٹ اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے۔سٹی ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو خود بھی ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہوکر کو عوام کیلئے قانون پسند اور قانون کی پاسداری کرنے والی فورس کا تاثر قائم کرنا چاہےئے۔انہوں نے وارڈنز کو ہدایت کی وہ اپنے زیر استعمال موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کو قانون کے مطابق لگوائیں ،خلاف ورزی کرنیوالے اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔