سکواش فیڈریشن چلانے والوں کو کھیل بارے کچھ معلوم نہیں ‘ 97کے بعد سے پاکستان میں سکواش زبوں حالی کا شکار ہے،

سکواش کی سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان کی ملتان میں میڈیا سے بات چیت

جمعرات 19 فروری 2015 19:32

سکواش فیڈریشن چلانے والوں کو کھیل بارے کچھ معلوم نہیں ‘ 97کے بعد سے ..

ملتان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19فروری۔2015ء ) سکواش کی سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان نے کہا کہ سکواش فیڈریشن چلانے والوں کو کھیل کے بارے میں کچھ معلوم نہیں اس لئے 97کے بعد سے پاکستان میں سکواش زبوں حالی کا شکار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں بوسن روڈ پر بچوں کے لئے پلے لینڈ کا افتتاح کرنے کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

جہانگیر خان کا کہنا تھا کہ سکواش فیڈریشن کی غلط پالیسیوں کے باعث سکواش کے عالمی چیمپئن بنانے کے لئے کھلاڑیوں کی تربیت کا کوئی انتظام نہیں ہے۔ پاکستان میں سکواش کے کھیل کو دوبارہ بلندیوں پر لے جانے کے لئے نہ تواکیڈمیوں کا بندوبست ہے نہ ہی لوگ مخلص ہیں ۔ ان کا کہنا تھا اس وقت جو لوگ سکواش فیڈریشن چلا رہے ہیں ان کو کھیل کے بار ے میں کچھ پتہ نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 1997کے بعد پاکستان میں سکواش کے عالمی چیمپئن بنانے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے اور اس وقت جو کھلاڑی کھیل رہے ہیں ان کا کیئرئر ختم ہونے کے قریب ہے اس لئے نہ تو وہ ٹاپ ٹین رنکنگ میں آ سکتے ہیں اور نہ ہی عالمی چیمپئن بن سکتے ہیں ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بارے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں جہانگیر خان کا کہنا تھا کہ کرکٹ ٹیم کھیل پر اپنی توجہ مرکوز رکھے اور بہتر پرفارم کرے تو کامیابی ٹیم کا مقدر بن سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :