سپریم کورٹ نے غلام مرتضیٰ رحیم کی رکنیت بحال کر دی

جمعرات 19 فروری 2015 19:37

سپریم کورٹ نے غلام مرتضیٰ رحیم کی رکنیت بحال کر دی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19فروری۔2015ء) سپریم کورٹ نے مسلم لیگ نون کے رکن پنجاب اسمبلی ملک غلام مرتضیٰ رحیم کی رکنیت بحال کر دی ہے۔ پی پی دو سو ترپن میں دوبارہ انتخابات پر عملدرآمد بھی روک دیا گیا۔جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ملک غلام مرتضیٰ کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن ٹربیونل نے مخالف امیدوار کی درخواست پر انہیں نااہل قرار دیا جس میں ووٹوں کا ریکارڈ نہ ملنے کو بنیاد بنایا گیا ہے ۔ عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن کو حلقے میں دوبارہ انتخابات کرانے سے روک دیا اور ملک غلام مرتضیٰ کی رکنیت بحال کر دی۔ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :