باجوڑسکاؤٹس 171ونگ کے زیر اہتمام امن کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا

جمعرات 19 فروری 2015 19:41

باجوڑسکاؤٹس 171ونگ کے زیر اہتمام امن کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19فروری۔2015ء) باجوڑسکاؤٹس 171ونگ کے زیر اہتمام امن کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق باجوڑسکاؤٹس 171ونگ کے زیر اہتمام پشت سلارزئی میں امن کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیاگیا۔ فائنل میچ میں طوفان شاہ الیون نے شاہ سرئی الیون کو ہرادیا۔

(جاری ہے)

فائنل میچ کے مہمان خصوصی 171ونگ کمانڈر لیفٹنٹ کرنل جوہر محمد زئی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

فائنل میچ کے موقع پر علاقے کے مشران اور تماشائیوں کی کثیر تعداد بھی موجودتھے ۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹنٹ کرنل جوہر محمد زئی نے کہا کہ کھیلوں کے سرگرمیوں کے انعقاد سے نوجوانوں کو تفریح کے مواقع میسرآتے ہیں ۔ انشاء اللہ باجوڑ سکاؤٹس ایجنسی میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کوششیں جار ی رکھیں گی ۔

متعلقہ عنوان :