ملک کودہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے مزید سخت حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں ،سردارمہتاب احمدخان کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت،

گورنرخیبرپختونخوا کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا 40واں اجلاس میں صوبے اور فاٹا میں امن وامان کی صورتحال کاجائزہ لیاگیا

جمعرات 19 فروری 2015 19:43

ملک کودہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے مزید سخت حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19فروری۔2015ء ) گورنرخیبرپختونخوا سردارمہتاب احمدخان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ملک کودہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے مزید سخت حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں ۔جمعرات کو صوبے کی ایپکس کمیٹی کا40واں اجلاس گورنرہاؤس پشاور میں گورنرخیبرپختونخوا سردارمہتاب احمدخان کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں صوبے اور فاٹا میں امن وامان کی موجودہ صورتحال کاجائزہ لیاگیا۔

اجلاس میں صوبائی وزیراعلی پرویز خٹک، کورکمانڈرپشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان ،صوبائی چیف سیکرٹری امجدعلی خان، آئی جی ایف سی، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹری داخلہ ، سیکرٹری لاء اینڈآرڈر فاٹااورسیکورٹی اداروں کے دیگرمتعلقہ حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں گورنر نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کاجائزہ لیا اور فاٹاسیکرٹریٹ کے حکام کو فاٹا کے عارضی طورپربے گھر افراد کی تیز تربحالی کوشروع کرنے کے احکامات جاری کئے۔

اجلاس میں دہشت گردی کی حالیہ واقعات کی مذمت کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سردار مہتاب نے کہاکہ ملک کودہشت گردوں سے پاک رکھنے کیلئے مزید سخت حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں اور ملک کے کونے کونے سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیاجائے۔دریں اثناء اجلاس کو سیکورٹی اور متاثرہ علاقوں میں بحالی کے انتظامات کے پیش رفت سے آگاہ کیاگیا۔ اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے میں مستقبل کی ضروریات اور دستیاب وسائل پر بھی گفتگوکی گئی۔

متعلقہ عنوان :