ثناء اللہ زہری نے بلوچستان سے اقلیتی امیدوار کو(ن) لیگی سینیٹر بنوانے کیلئے اڑھائی کروڑ وصول کئے‘نجی ٹی وی کا دعویٰ

جمعرات 19 فروری 2015 19:46

ثناء اللہ زہری نے بلوچستان سے اقلیتی امیدوار کو(ن) لیگی سینیٹر بنوانے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19فروری۔2015ء) مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر سردار ثناء اللہ زہری نے بلوچستان سے ایک اقلیتی امیدوار دنیش کمار کو(ن) لیگ کے ٹکٹ پر سینیٹر بنوانے کیلئے اڑھائی کروڑ روپے وصول کئے، نجی ٹی وی کے مطابق دنیش کمار بلوچستان سے اقلیتوں کی نشست پر (ن)لیگ کی طرف سے امیدوار ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سردار ثناء اللہ زہری نے دنیش کمار سے اڑھائی کروڑ لئے ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے (ن) لیگی قیادت کو دباؤ میں لا کر اپنے سگے چھوٹے بھائی اور برادر نسبتی کیلئے بھی سینیٹ کے ٹکٹ حاصل کئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :