نیاگرا فال کا عجیب نظارہ

جمعرات 19 فروری 2015 22:08

نیاگرا فال کا عجیب نظارہ

کینیڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19فروری۔2015ء)امریکہ میں سردی کی شدید لہر نے مشرقی ساحلی علاقے میں لاکھوں لوگوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔سردی سے لوگوں کے ساتھ ساتھ قدرتی نظارے بھی متاثر ہوئے ہیں۔شدید سردی کے باعث نیاگرا آبشار کا پانی جم گیا ہے۔ نیاگرا فال پر ہرطرف برف جمی ہوئی ہے تو کہیں کہیں پانی گرتا بھی دکھائی دیتا ہے۔

(جاری ہے)

جمی ہوئی آبشار کا یہ منفرد نظارہ دیکھنے کو اب بھی بہت سے سیاح علاقے میں پہنچ رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سردی کی حالیہ لہر چند دنوں تک مزید جاری رہے گی جس کی وجہ سے نیاگرا فال اور فلوریڈا کے بہت سے علاقے بددستور شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں گے اور یہاں کا درجہ حرارت زیرو ڈگری سے کم ہوگا۔ امریکہ میں شدید سردی کے ساتھ ساتھ تیزہواؤں نے بھی زندگی اجیرن کی ہوئی ہے۔ بعض علاقوں میں 40 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے یخ بستہ ہوائیں چل رہی ہیں۔