برینڈن میکلم کی ورلڈ کپ کی تاریخ میں تیز ترین ففٹی

جمعہ 20 فروری 2015 11:19

برینڈن میکلم کی ورلڈ کپ کی تاریخ میں تیز ترین ففٹی

ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20فروری 2015ء)ورلڈکپ2015کے پول کے میچ میں نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان نے انگلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ کی تاریخ سب سے تیز ففٹی بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2015کے نویں میچ میں کیوی ٹیم کے کپتان نے انگلینڈ کے خلاف 18 گیندوں میں ففٹی بنائی جس میں انہوں نے انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر سٹیون فن کے اوور میں 4چوکوں کی ہیٹرک بھی شامل ہیں میکلم نے اپنی اننگز میں 25گیندوں میں 8چوکوں اور6چھکوں کیساتھ 77رنز بنائے۔

(جاری ہے)

اس طرح وہ ون ڈے کی تاریخ کی تیز ترین ففٹی بنانے والے تیسرے اور ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔