شاہ رخ کا چھوٹی اسکرین پر نیا شوہوسٹ کرنے کا فیصلہ

جمعہ 20 فروری 2015 12:04

شاہ رخ کا چھوٹی اسکرین پر نیا شوہوسٹ کرنے کا فیصلہ

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروی 2015ء) بالی وڈ کے سب سے نامور خانز میں سے ایک کِنگ خان کا چھوٹی اسکرین کے لیے نیا شو ہوسٹ کرنا کا ارادہ کر لیا ہے شاہ رخ کا کہنا تھا کہ بڑے پردے پر اداکاری سے تھک جاتا ہوں تو لوگوں میں گھلنے ملنے لگتا ہوں اس لیے یہ شو کرنے کا ارادہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بھی شاہ رْخ خان کئی شوز چھٹے پردے پر کرتے نظر آچکے ہیں ان میں ’کون بنے گا کڑور پتی ‘ ، ’کیا آپ پنچویں پاس سے تیز ہیں ‘ او ر ’زور کا جھٹکا‘ جیسے شوز بھی ہیں اسکے علاوہ شاہ رخ نے اپنے کرئیر کا آغاز بھی چھوٹی اسکرین سے ہی کیا تھا شاہ رْخ اپنے نئے شو ’ انڈیا پوچھے گا سب سے شانڑاں کون‘ کے بارے میں کہتے ہیں کہ اس شو کی خاصیت یہ ہے کہ اس شو میں کوئی ہارتا نہیں ہے دو مارچ سے نئے بھارتی چینل پر دکھا جا سکے گا۔