سینیٹ انتخابات:کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز

جمعہ 20 فروری 2015 12:07

سینیٹ انتخابات:کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20فروری 2015ء) .سینیٹ کی 52 نشستوں پر انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز ہے ۔ کاغذات منظور یا مسترد ہونےکے خلاف اپیلیں 23 اور 24 فروری تک کی جا سکیں گی۔

(جاری ہے)

سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کے پہلے روز الیکشن کمیشن پنجاب آفس میں بھرپور گہماگہمی رہی ،پہلےروز مسلم لیگ ن کے 10 اور پیپلز پارٹی کے 2 امیدواروں کے کاغذات منظور کیے گئے۔

حکمران جماعت کے امیدواروں پرویز رشید اور عبد القیوم نے اعتراضات پر تحریری جوابات جمع کرا دئیے ہیں جس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا ۔ سندھ میںسینٹ الیکشن کے لئے مجموعی طور پر پیپلزپارٹی کے آٹھ متحدہ قومی موومنٹ کے 9 اور مسلم لیگ فنکشنل کے2 امیدوارں کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد منظور کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :