امریکی اداکار ونیلا آئس کو حراست میں لے لیا گیا

جمعہ 20 فروری 2015 12:11

امریکی اداکار ونیلا آئس کو حراست میں لے لیا گیا

میامی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروی 2015ء) فلم ”آئس آئس بے بی“‘سے شہرت حاصل کرنے والے امریکی اداکار ونیلا آئس کو حراست میں لے لیا گیا ۔ امریکی پولیس نے اداکار پر ڈکیتی اور چوری کا الزام عائد کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ونیلا آئس جس کا اصلی نام رابرٹ وان وینکل ہے نے مبینہ طور پر اپنیمکان سے ملحق جس کی وہ تزئین و آرائش کررہا تھا ، ایک مقفل پراپرٹی سے دسمبر اور فروری کے درمیان متعدد اشیاء چوری کرلیں ۔47سالہ وان وینکل نے پولیس کو حلفیہ بیان پیش کیا اور اسے حراست میں لے لیا گیا ۔پولیس کے مطابق چوری کیے جانیوالے سامان میں ایک پول ہیٹر اور فرنیچر شامل ہیں ۔پولیس نے ان اشیاء کو اس کے مالک کے حوالے کردیا ہے۔