ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ جیتنے کی بھرپورکوشش کرینگے ،مصباح الحق

جمعہ 20 فروری 2015 12:14

ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ جیتنے کی بھرپورکوشش کرینگے ،مصباح الحق

کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروی 2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہاہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ جیتنے کی بھرپورکوشش کرینگے ، گرین شرٹس کسی خوف کا شکار نہیں۔جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ کل کا میچ دونوں ٹیموں کے لیے اہم ہے ، پاکستانی کھلاڑیوں میں کم بیک کرنے کی صلاحیت ہے ،بیٹسمینوں کو پارٹنرشپ قائم کرنی ہوگی ، اوپننگ کا کوئی مسئلہ نہیں ، بولنگ میں سعید اجمل کی کمی محسوس ہورہی ہے۔

بھارت کے خلاف میچ کا ذکرکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دھونی الیون کیخلاف بیٹنگ کی ناکامی کا ذمہ دار انہیں قرار دینا درست نہیں۔ انہوں نے اچھی اننگز کھیلی تھی ،مگر یہ ضروری نہیں کہ ہر بار وہی رنز اسکور کرینگے ، دیگر کھلاڑیوں کو بھی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

مصباح الحق کاکہناتھاکہ بھارت کے خلاف ہماری مڈل ا?رڈر بیٹنگ ناکام ہوئی ، جس کی وجہ یہ تھی کہ ہمیں کوئی اچھی پارٹنر شپ نہیں ملی۔

کہا کہ وہ بیٹسمینوں کی کارکردگی کے ضمن میں گھبراہٹ کا شکار نہیں ہیں کیونکہ تمام بیٹسمینوں کی فارم اچھی ہے مسئلہ صرف یہ ہے کہ یہ بیٹسمین اپنی اننگز کو بڑے سکور میں تبدیل کرنے میں کامیاب نہیں ہورہے ہیں۔ پاکستانی ٹیم کو بڑی پارٹنرشپس کی ضرورت ہے۔سینئر کھلاڑیوں کو ڈراپ کرنے کے بارے میں سوال پر مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ان کی سوچ مثبت اور واضح ہے کہ یہ سینئر کرکٹرز اسی لیے کھیل رہے ہیں کہ جب وہ کلک کرینگے تو کسی بھی ٹیم کے خلاف میچ جتواسکتے ہیں۔

ہمیں یہ انتظار نہیں کرنا چاہیے کہ اگر یہ پرفارم نہیں کرینگے تو انہیں ڈراپ کردیا جائے گا۔مصباح الحق نے خود نمبر تین پر بیٹنگ کو خارج ازامکان قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ نمبرتین پر بیٹنگ کرتے ہیں اور ان کے بعد آنے والے بیٹسمین سکور نہیں کرتے ہیں تو پھر کیا ہوگا؟۔مصباح الحق نے کہا کہ وہ نمبر تین پر اسی صورت میں بیٹنگ کریں جب ابتدائی وکٹیں جلد گرجائیں لیکن معاملہ یہ نہیں ہے کیونکہ بھارت کے خلاف پاکستانی ٹیم دو وکٹوں پرایک سودو رنز بناچکی تھی اس میچ میں مڈل آرڈر بیٹنگ ناکام ہوئی تھی۔

مصباح الحق نے کہا کہ جس طرح اس عالمی کپ میں تین سو رنز بن رہے ہیں یہ فیلڈنگ کے قوانین کا نتیجہ ہیں اور اس صورت میں بولرز کے لیے تین سو رنز روکنا آسان نہیں اس کا واحد حل یہی ہے کہ وکٹیں وقفے وقفے سے حاصل کی جائیں۔مصباح الحق نے ویسٹ انڈین کپتان کے اس بیان پر کہ وہ یونس خان شاہد آفریدی اور محمد عرفان کو ٹارگیٹ بنائیں گے ، اللہ کرے کوئی ٹیم عرفان کو ٹارگیٹ بنائے کیونکہ اسی صورت میں عرفان کو وکٹیں ملیں گی۔

متعلقہ عنوان :