آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں کم بیک کیلئے تیار

جمعہ 20 فروری 2015 12:24

آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں کم ..

برسبین (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروی 2015ء) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک فٹنس کے بحالی پر ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں کم بیک کیلئے تیار ہیں۔ کوچ ڈیرن لی مین نے بھی کپتان کی ہفتے کا میچ کھیلنے کی تصدیق کی ہے۔ورلڈکپ میزبان آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک دیرینہ کمر اورہیمسٹرنگ انجری کے باعث بھارت کیخلاف ہوم سیریز کے آخری تین ٹیسٹ اور انگلینڈ کی شمولیت سے سہ فریقی ون ڈے سیریز نہیں کھیل سکے تھے۔

ورلڈکپ اسکواڈ میں انہیں بنگلہ دیش سے میچ تک فٹنس سے مشروط شامل کیا گیاتھا۔ ٹیسٹ سیریز میں اسٹیو اسمتھ اور ون ڈے میچز میں جارج بیلی نے مائیکل کلارک کی غیر موجودگی میں قیادت کے فرائض انجام دیئے۔مائیکل کلارک اب مکمل فٹ ہیں۔ انہوں نے یواے ای کیخلاف ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں شرکت کی اورچونسٹھ رنز بنانے کے ساتھ اوپنر ایرون فنچ کے ساتھ اوپننگ شراکت قائم کی۔

(جاری ہے)

کوچ ڈیرن لی مین کے مطابق کلارک کو بطور احتیاط انگلینڈ کیخلاف ورلڈکپ کا پہلا میچ نہیں کھلایا گیا۔ اور بحالی صحت کیلئے مزید ایک ہفتہ دیاگیا۔ اب وہ سوفیصد فٹ اور آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ اور برسبین میں ہفتے کو بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔ مائیکل کلارک قائم مقام کپتان جارج بیلی کی جگہ لیں گے۔حالیہ کارکردگی کی بنا پر بیلی کی حتمی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی۔

متعلقہ عنوان :