نجم سیٹھی کی پاک بھارت میچ سے قبل بھارت میں موجودگی پر سوالات اٹھنے لگے

جمعہ 20 فروری 2015 12:29

نجم سیٹھی کی پاک بھارت میچ سے قبل بھارت میں موجودگی پر سوالات اٹھنے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروی 2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کی پاک بھارت میچ سے قبل بھارت میں موجودگی پر سوالات اٹھنے لگے۔نجم سیٹھی جو پی سی بی کے اصل سربراہ ہیں جن کے فیصلے ہی آج بھی چل رہے ہیں جبکہ شہریار خان کو ڈمی چیئرمین قراردیا جارہا ہے ،پاک بھارت کے ساتھ میچ سے قبل بھارت چلے گئے تھے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق نجم سیٹھی گزشتہ چند روز سے بھارت میں مقیم ہیں ،پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ بھی انہوں نے وہیں دیکھاتھا۔رپورٹس میں یہ نہیں بتایا گیاہے کہ نجم سیٹھی اس موقع پر انتہائی اہم میچ سے قبل بھارت کیوں گئے تھے۔دوسری جانب پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا پہلا میچ فکس ہونے کی بازگشت تاحال سنائی دے رہی ہے، ان خبروں کے تناظر میں نجم سیٹھی کا میچ سے قبل دورہ بھارت کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :