جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں کامیابی کیلئے کھلاڑیوں کو سخت محنت کرنا ہوگی، راہول ڈریوڈ

جمعہ 20 فروری 2015 12:29

جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں کامیابی کیلئے کھلاڑیوں کو سخت محنت کرنا ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروی 2015ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راہول ڈریوڈ نے بھارتی ٹیم کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی افریقن ٹیم پاکستان سے زیادہ خطرناک ہے، میچ میں کامیابی کیلئے کھلاڑیوں کو سخت محنت کرنا ہوگی۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راہول ڈریوڈ نے کہا کہ گرین شرٹس کے مقابلے جنوبی افریقہ زیادہ متوازن ٹیم ہے اس کے خلاف میچ میں کامیابی کیلئے بھارتی ٹیم کو بڑی اوپننگ شراکت قائم کرنے کے ساتھ ساتھ سنگل، ڈبلز لینے میں بھی احتیاط کرنا ہو گی کیونکہ پروٹیز کی فیلڈنگ بہت مضبوط ہے۔واضح رہے کہ بھارتی ٹیم نے ابتدائی میچ میں پاکستان کو 76 رنز سے زیر کر کے میگا ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :