شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر کا آئی پی ایل سے کنارہ کشی کا فیصلہ

جمعہ 20 فروری 2015 14:50

شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر کا آئی پی ایل سے کنارہ کشی کا فیصلہ
ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار20۔فروری 2015ء )بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کنندرا نے آئی پی ایل کی فرنچائز راجستھان رائلز کے حصص فروخت کر کے لیگ سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرا جو آئی پی ایل فرنچائز راجھستان رائلز کے سب سے بڑے شیئر ہولڈر ہیں، اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد راج کندرا اب کسی بھی کرکٹ سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے اس لئے دونوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے شیئر فروخت کرکے آئی پی ایل سے کنارہ کشی اختیار کرلیں۔

آئی پی ایل کے چیئرمین رنجیب بسوال نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر جلد نظر ثانی کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے آئی پی ایل میں اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے چنئی سپر کنگز کے سی ای او گروناتھ می اپن اور راجھستان رائلز کے راج کندرا کو سٹے بازی میں ملوث قرار دیا ہے۔