غیر ملکی سٹیل کمپنی کو سستی گیس دینے سے انکار پر کمپنی کا پلانٹ بند ہونے کا خدشہ

جمعہ 20 فروری 2015 15:09

غیر ملکی سٹیل کمپنی کو سستی گیس دینے سے انکار پر کمپنی کا پلانٹ بند ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروی 2015ء) اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں غیر ملکی اسٹیل کمپنی کو سستی گیس دینے سے انکار پر کمپنی کا پلانٹ بند ہونے کا خدشہ ہے ۔

(جاری ہے)

گیس نہ ملنے کی وجہ سے کمپنی نے عالمی عدالت سے رجوع کرلیا اور پاکستان بھر میں تمام سرمایہ کاری روکنے کا فیصلہ کیا ہے ، پاکستان میں کمپنی کے ذریعے سرمایہ کاری کرنے والے نو خلیجی بینکوں نے برطانیہ کی کوئین کورٹ سے رجوع کیا، پاکستان اسٹیل ملز سے زائد پیداوار ی صلاحیت کی حامل غیر ملکی طوارقی سٹیل مل کا پراجیکٹ وزارت خزانہ کے ساتھ معاملات طے نہ پانے سے خطرے میں پڑ گیا ، سعودی عرب اور کورین جوائنٹ وینچر طوارقی اسٹیل ملز نے پروجیکٹ ختم ہونے پر پاکستان میں تمام تر سرمایہ کاری اور تعاون ختم کرنے کی دھمکی دے دی ہے ، غیر ملکی اسٹیل کمپنی کو گیس کی فراہمی نہ ہونے سے پاکستان میں سیاسی اور سماجی نقصان ہو گا ، دنیا بھر سے پاکستان میں آنے والی بیرونی سرمایہ کاری کو دھچکالگے گا ۔

متعلقہ عنوان :