ٹنڈومحمدخان ‘ میونسپل ملازمین کا چیف سینٹری انسپکٹر کو معطل کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ نعرے بازی

جمعہ 20 فروری 2015 18:36

ٹنڈومحمدخان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 فروری 2015ء) میونسپل ملازمین کا چیف سینٹری انسپکٹر کو معطل کئے جانے کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، سخت نعریبازی ، ملازمین کے جائز حقوق کی جدوجہد کرنے پر میونسپل ایمپلائز یونین کے جنرل سیکریٹری سکندر بھٹی کو معطل کیا گیا فوری بحال کیا جائے ، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میونسپل ایمپلائز یونین اور میونسپل ملازمین نے چیف سینٹری انسپکٹر سکندر علی بھٹی کو معطل کئے جانے کیخلاف میونسپل ایمپلائز یونین کے صدر ریاض مسیح ، رفیق مسیح ،مینا گجراتی ، سیتا گجراتی ،عمر گدی ویگر کی قیادت میں میونسپل کمیٹی سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میونسپل کمیٹی ٹنڈومحمدخان کے ملازمین کی تنخواہوں کی بحالی کیلئے جدوجہد کرنے پر میونسپل ایمپلائز یونین کے جنرل سیکریٹری اور چیف سینٹری انسپکٹر سکند رعلی بھٹی کو معطل کیا گیا جوکہ میونسپل ملازمین کو کسی صورت قبول نہیں ، مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ میونسپل ایمپلائز یونین اور میونسپل ملازمین کیخلاف انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائیگا ۔