بھارت کیخلاف پاکستانی ٹیم کی شکست سے بہت سے دل ٹوٹے ہیں: اداکارہ میرا

جمعہ 20 فروری 2015 20:24

بھارت کیخلاف پاکستانی ٹیم کی شکست سے بہت سے دل ٹوٹے ہیں: اداکارہ میرا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20فروری۔2015ء) اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف پاکستانی ٹیم کی شکست سے بہت سے دل ٹوٹے ہیں۔ امید ہے کہ آئندہ میچز میں ٹیم اچھی کاکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔فلمسٹار میرا اپنے اسپتال کی فنڈنگ کے لئے کراچی چیمبر آف کامرس پہنچی تو خاصی خوف زدہ تھیں۔ اپنے خطاب میں پہلے ہی کہہ دیا کہ وہ کاروباری بھید بھاو نہیں جانتی ہے لیکن چیمبر کی ممبر بننے کی خواہش رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

میرا نے چیمبر ممبران سے اپنے اسپتال کی تعمیر میں مالی معاونت کی اپیل کی۔ میرا نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم بھارت کے مقابلے میں اچھا نہیں کھیلی ان کی کارکردگی سے بہت سے دل ٹوٹے ہیں۔ میرا نے کہا کہ وہ کچھ نئے پروجیکٹس پر کام کرنے کے لئے بھارت جا رہی ہیں۔ میرا نے کہا کہ انہوں نے شاعری کے بعد ڈراموں کی اسکرپٹنگ بھی شروع کر دی ہے۔ میرا سے اپنے چند اشعار پڑھنے کے لئے کہا گیا تو انہوں نے انکار کر دیا۔ شادی کی بات کی تو اس کا جواب بھی نہیں دیا۔

متعلقہ عنوان :