کھلاڑیوں کے تنازعات، چیئرمین پی سی بی کا مینجمنٹ سے رابطہ،

ورلڈ کپ میں لڑائی جھگڑوں کی بجائے صرف کھیل پر توجہ دی جائے، کوئی کھلاڑی ڈسپلن کی خلاف ورزی کر ے تو اسے سزا او ر جرمانہ کی جائے ، شہریار خان کی مینجمنٹ کو ہدایت

جمعہ 20 فروری 2015 23:13

کھلاڑیوں کے تنازعات، چیئرمین پی سی بی کا مینجمنٹ سے رابطہ،

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 فروری 2015ء) چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کے تنازعات کو ختم کرنے کے لیے ٹیم مینجمنٹ سے رابطہ کیا ہے۔ شہریار خان نے تائید کی ہے کہ ورلڈ کپ میں لڑائی جھگڑوں کی بجائے صرف کھیل پر توجہ دی جائے۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ کے دوران ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کے درمیان تنازعات کو ختم کروانے کے لیے چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے ہیڈ کوچ وقار یونس اور ٹیم مینیجر نوید اکرم چیمہ سے رابطہ کیا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ورلڈ کپ کے دوران تمام کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو آپس کے اختلافات کو چھوڑ کر ورلڈ کپ پر توجہ دینا ہوگی۔ چیئرمین پی سی بی نے ٹیم مینیجر نوید اکرم چیمہ کو ہدایت کی کہ کوئی بھی کھلاڑی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرے تو اس کو جرمانہ کیا جائے اور سخت سزا دی جائے۔

متعلقہ عنوان :