سینیٹ الیکشن،الیکشن کمیشن نے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے،4 آزاد امید واروں کے کاغذات نامزد مسترد،
مسلم لیگ (ن) کے پرویز رشید،اقبال ظفر جھگڑا،راجہ ظفر الحق ،مشاہد اللہ،عبد القیوم اشرف گجر ،ظفر علی شاہ اور دیگر رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی درست قرار پیپلز پارٹی کے ندیم افضل چن،شوکت بسرا،اسلام الدین شیخ اور دیگر کے کاغذات منظور، تحریک انصاف کے نعمان وزیر ،عبد اللطیف یوسفز ئی ،ثمینہ عابد ،رابعہ بصری کے کاغذا ت نامزدگی منظورکر لئے گئے، بلوچستان سے میر حاصل بزنجو،میر یوسف ،میر راؤف ،عبد الغفور حیدری،میر نعمت اللہ زہری ،عثمان کاکڑ ، جمالی الدین کے سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات درست قرار پائے ہیں،الیکشن کمیشن
جمعہ 20 فروری 2015 23:43
اسلام آباد،کراچی،لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 فروری 2015ء) الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے امید واروں کے کاغذات نامزدگی کو منظور کر لیا ہے ۔جمعہ کے روز الیکشن کمیشن میں سینیٹ الیکشن کیلئے امید واروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری رہی ۔اس دوران الیکشن کمیشن نے آزاد اور مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے امید واروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار پائے ۔
ان میں پنجاب سے 17 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے ۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید،اقبال ظفر جھگڑا،راجہ ظفر الحق ،نہال ہاشمی ،غوث علی نیازی، پروفیسر ساجد میر ،نجمہ حمید ،مشاہداللہ ،لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبد القیوم ،خواجہ محمد احمد،سلیم رضا ،کرن ڈار ،خواجہ محمود احمد،عائشہ رضا فاروق ،تنویر احمد ،اشرف گجرکے سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی کو درست قرار دیا جبکہ سندھ سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما ظفر علی شاہ کے کاغذات نامزدگی کو منظور کر لیا ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.